وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے میرپور ہیلتھ کئیر کمیونٹی کے وفد کی ڈاکٹر عدنان مرغوب اور ڈاکٹر اعجاز راجہ کی سربراہی میں ملاقات,ملاقات میں ڈاکٹر اشفاق احمد راجہ، ڈاکٹر طاہر محمود، ڈاکٹر گوہر لطیف، ڈاکٹر احمد نعیم کیانی، ڈاکٹر شعیب خان، ڈاکٹر ماجد الطاف، ساجد احمد چوہدری بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور ڈاکٹر عامر عزیز اور پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر بھی موجود تھے جنہوں نے ہسپتال اور میڈیکل کالج سے متعلقہ امور پر آگاہ کیا


وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے میرپور ہیلتھ کئیر کمیونٹی کے وفد کی ڈاکٹر عدنان مرغوب اور ڈاکٹر اعجاز راجہ کی سربراہی میں ملاقات,ملاقات میں ڈاکٹر اشفاق احمد راجہ، ڈاکٹر طاہر محمود، ڈاکٹر گوہر لطیف، ڈاکٹر احمد نعیم کیانی، ڈاکٹر شعیب خان، ڈاکٹر ماجد الطاف، ساجد احمد چوہدری بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور ڈاکٹر عامر عزیز اور پرنسپل محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بشیر بھی موجود تھے جنہوں نے ہسپتال اور میڈیکل کالج سے متعلقہ امور پر آگاہ کیا۔
  ملاقات کے موقع پر ڈاکٹرز کمیونٹی کی طرف سے مطالبات پیش کیے گے جن میں آمدہ بجٹ میں ہاوس آفیسرز و پوسٹ گریجویٹ ٹرینیزکے اعزازیہ میں اضافہ، میڈیکل آفیسران و سپیشلسٹ کے اپنے اپنے کیڈر و گریڈ کے مطابق پنجاب کے مساوی parityدے کر تنخواہ بڑھانا،دور دراز علاقوں میں عوام کو ڈاکٹرز و صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے ہسپتالوں کی درجہ بندی کر کہ تنخواہ کے علاوہ پر کشش الاونسز دینے،کورونا وباکے دوران خدمات سرانجام دینے والے پانچ سال سے زائد ایڈہاک سروس والے 120 ڈاکٹرز کی مستقلی کا معاملہ،کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میرپور میں سٹاف کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کرنا، ڈویژنل ہیڈکوراٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپورکے ڈائلائسزسنٹر کو مرحوم ڈاکٹر شہزاد احمد شیخ کے نام سے منسوب کرنا،ڈی ایچ کیو میرپور میں نیفرالوجسٹ کی فوری تعیناتی، ڈی ایچ کیومیرپور میں سائیکاٹرسٹ کی مستقل تعیناتی،ذہنی و نفسیاتی صحت سے متعلق آگاہی کے لئے بی ایچ یو اور یونین کونسل کی سطح پر انتظامات،کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے میرپور میں  اونکولوجی ہسپتال(Oncology Hospital)کا قیام،پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے مواقع بڑھانے کے لئے آزاد کشمیر میں مختلف سپیشلیٹیزمیں یونیورسٹیز کے زیر اہتمام  ایم ایس ایم ڈی پروگرام شروع کرنا ایف سی پی ایس FCPS کی سلاٹس میں اضافہ،تینوں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میرپور،راولاکوٹ اور مظفرآباد میں ڈاکٹرز کے لئے سو سو کنال کی سرکاری اراضی مختص کرنا،،کشمیر بینک یا گلگت بلتستان بینک کے اشتراک سے اپارٹمنٹس کی طرز پرڈاکٹرز کے لئے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر۔ اسی طرز پر پیرامیڈیکس کے لئے تینوں ڈویژنز میں 25،25 کنال سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ۔ پیرامیڈیکس سٹاف کے کالج کی بلڈنگ کا ایم ڈی ایچ اے کے ساتھ کرایہ کی سیٹیلمینٹ اور قانونی لوازمات مکمل کر کہ مستقبل میں اسی عمارت میں مستقل منتقلی کے انتظامات۔ سپورٹیو سٹاف کی سکیل 5 اور ٹیکنیکل سٹاف کی سکیل 12 میں تعیناتی کے مطالبات پیش گے۔وزیر اعظم نے ڈاکٹرز کمیونٹی کے جملہ مطالبات سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دھانی کروائی کہ ان کے تمام جائز اور حل طلب مسائل جلد حل کردیں گے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آئندہ دورہ کے دوران محترمہ بینطیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کا تفصیلی دورہ کرنے اور فیکلٹی و ریسورسز کے مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کروائی

Share This Post

More To Explore

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے کنوئنیر آل پارٹیز حریت کانفرنس آزادکشمیر( چیپٹر ) غلام محمد صفی کی قیادت میں حریت کانفرنس کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے کنوئنیر آل پارٹیز حریت کانفرنس آزادکشمیر( چیپٹر ) غلام محمد صفی کی قیادت میں حریت کانفرنس

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام ، آزادکشمیر ، مقبوضہ کشمیر اور کشمیری ڈائسپورہ سمیت ہم سب مسئلہ کشمیر کی پشت پر کھڑے ہیں

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام ، آزادکشمیر ، مقبوضہ کشمیر اور کشمیری ڈائسپورہ