DGPR AJK


وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا ایوان بالا سینٹ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب،وزیر اعظم کے  خطاب کو عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا آزاد کشمیر کے پہلے وزیراعظم جہنوں نے ایوان بالا سینٹ کی گولڈن جوبلی سے خطاب کیا


وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا ایوان بالا سینٹ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب،وزیر اعظم کے  خطاب کو عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا آزاد کشمیر کے پہلے وزیراعظم جہنوں نے ایوان بالا سینٹ کی گولڈن جوبلی سے خطاب کیا،اور کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کا حق ادا کر دیا۔وزیر اعظم اذادکشمیر کے اس دبنگ خطاب کو اذادکشمیر سمیت دینا بھر میں مقیم کشمیر ی کمیونٹی نے بھرپور سراھا اور کہا کہ وزیر اعظم اذادکشمیر سردار تنویر الیاس وہ واحد لیڈر ھیں جو آر پار کشمیری عوام کے مسائل اور ان کی آزادی کی جد وجہد کو بھرپور ہر فورم پر اجاگر کر رھے ھیں۔۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمارا ایمان ہے ہمیں مملکت پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے  زیادہ عزیز ہے۔مقبوضہ کشمیر میں نو لاکھ بھارتی فوج کے سامنے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں پاکستان ہماری منزل ہے وہ وقت دور نہیں جب باڈر کے اس طرف کے لوگ آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہونگے۔ پاکستان کو سیاسی معاشی سفارتی اور اقتصادی تعاون کے ذریعے کشمیریوں  کے حوصلوں کو بلند رکھنا ہوں گے۔نوجوانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بے انتہا پوٹینشل ہے یہ قوم دنیا کی بہترین قوم بننے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہے ہماری آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوان پر مشتمل ہے۔ایوان بالا سینٹ کو گولڈن جوبلی کے موقع وزیر اعظم نے مظلوم کشمیری قوم کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے جب تک مظلوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت آزادی مل نہیں جاتا ہم چیں سے نہیں بیٹھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ،پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے کشمیری ہونے کے ناطے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جدوجہد جاری رکھیں گے ایک او سی کے پار ہمارے بہادر کشمیری بھائی اور بہنیں تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ہمیں ان کے لئے کھڑا ہونا ہو گا

Share This Post

More To Explore