DGPR AJK

2023

 ڈپٹی کمشنر ساجد اسلم نے حویلی شہر میں صفائی اور عوام کی سہولیات کے حوالہ سے اجلاس میں ذمہ داران سے تجاویز لیں

 ڈپٹی کمشنر ساجد اسلم نے حویلی شہر میں صفائی اور عوام کی سہولیات کے حوالہ سے اجلاس میں ذمہ داران سے تجاویز لیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ضلعی ہیڈ کوارٹر کہوٹہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔اور عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔اگلے مرحلے میں ممتازآباد،خورشیدآباد اور حویلی کے مضافاتی علاقوں کا دورہ کر کے وہاں کے مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔بلدیہ اور محکمہ شاہرات نے مل جل کر کام کرنا ہے۔اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا ہے تو عوام کی بہتری کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ شہر کے اندر معائنہ کرنے کے بعد جہاں مناسب جگہ ملتی ہے وہاں عوام کے لیے لیٹرینز بنائی جائیں گی انہوں نے محکمہ شاہرات اور بلدیہ کے نمائندگان سے کہا ہے کہ وہ شہر میں کچرے کے ڈھیر نہ بننے دیں بلکہ اُن کو بروقت ڈسپوز کریں۔اور بارشوں سے قبل سڑک کی نالیاں اور کلوٹ صاف کریں تا کہ دوکانوں میں پانی داخل نہ ہو سکے۔ورنہ مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔شاہرات کے قلی سڑکات پر حاضر رہ کر کام کریں تا کہ عوام کو رسل و رسائل میں آسانی ہو۔میٹنگ میں شیخ محمد عارف اور چوہدری محمد انور نے ڈپٹی کمشنر کو شہر کی صفائی اور اس کے مسائل پر تجاویز دیں۔ڈپٹی کمشنر نے میٹنگ کے بعد کہوٹہ شہر اور بازار کا معائنہ کیا۔میٹنگ میں شیخ محمد عارف،چوہدری محمد انور،محمد سجاد،سیکرٹری بلدیہ عبدالقیوم،محکمہ جات کے نمائندگان اور محکمہ اطلاعات نے شرکت کی۔

Share This Post

More To Explore