وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ چوہدر ی انوارالحق کی سربراہی میں قائم اتحادی حکومت نے متوازن، ترقیاتی اور فلاحی بجٹ بنایاجس میں عوام کو ریلیف، تعلیم، صحت، روزگار اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ بجٹ میں آٹے اور بجلی پر سبسڈی کے ساتھ ساتھ مساجد کو دوسویونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی کو جاری رکھاگیا ہے ۔آزادکشمیر کے عوام کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کرنے جارہے ہیں جس کے لیے حکومت نے بجٹ میں دو ارب روپے مختص کردیے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوسٹ بجٹ کانفرنس اوراس کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ موجودہ بجٹ عوامی امنگوں، عوام کی ضروریات اور ترقیاتی اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بجٹ پر عمل درآمد سے آزادخطہ میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور عوام کی زندگیوں میں ایک نمایاں تبدیلی رونما ہو گی۔وزیراطلاعات نے کہاکہ ایک بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم آزادکشمیر ، وزیرخزانہ اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لیےحکومت ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق
آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی اسسٹنٹ کمشنر و سیکشن آفیسر