عیدالاالضحیٰ پر زائد کرایہ وصولی پر ضلعی انتظامیہ مظفرآباد ان ایکشن، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی، ہزاروں روپے کرایہ مسافروں کو واپس دلوایا گیا، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رورل یاسر بخاری نے کارروائی کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ میں زائد کرایہ لینے والے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔کارروائی کے دوران متعدد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور موقع پر ہی زائد وصول شدہ کرایہ مسافروں کو واپس دلوا دیا گیا۔ بعض ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ کے لیے ضابطہ اخلاق کی پابندی کی ہدایت کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر رورل یاسر بخاری نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ شہریوں کو عید کے موقع پر سفری سہولیات مہیا کی جائیں۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے دورۂ سندھ کے دوران گڑھی خدا بخش پہنچ کر قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہیدِ جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو اور مادرِ جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کے مزارات پر فاتحہ خوانی کی۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے دورۂ سندھ کے دوران گڑھی خدا بخش پہنچ کر قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی
