آزادکشمیر حکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی سےکورکمیٹی تحفظ نیلم پارک کے وفد نےان کے آفس چیمبر میں ملاقات کی۔ وفد نے مشیر حکومت کو نیلم پارک کے لیے مختص شدہ اراضی پر سبزی ریڑھی تھڑہ منتقلی نہ کرنے، بلدیہ عظمی مظفرآباد کی گاڑیاں نیلم پارک اراضی سے منتقل کرنے، لوئر پلیٹ کو نیلم پارک سے ملانے اور عوام کی پیدل آمدورفت کے لیے بیلی برج کی تعمیر اور نیلم پارک اراضی سے سیمنٹ میکسچر پلانٹ کو کسی متبادل جگہ پر منتقل کرنے کے مطالبات پیش کیے۔ جس پر مشیر حکومت نے کہا کہ یہ آپ کے تمام مطالبات وزیراعظم آزادکشمیر کے نوٹس میں لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی رائے کا احترام کرتی ہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر عوامی فلاحی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ نیلم پارک کی اراضی کے حوالہ سے عوام کے مطالبات پر وزیراعظم کی ہدایات لے کر ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد شہر میں فیملی پارکس کی تعمیر بہت ضروری ہے تاکہ شہریوں کو تفریح کے مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے وفد کے تمام مطالبات کو تحریری طور پروزیراعظم آزادکشمیر کو ارسال کر دیا۔

سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام کے مقام پر بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں ہندوستانی اقدامات پر ممبران اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ قراردادوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے
سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام کے مقام پر بھارتی