آزادجموں و کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ،چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں و کشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں و کشمیر کے ارکان مفتی سید کفایت حسین نقوی ،مولانا سعید یوسف خان ،سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل حافظ رحمت اللہ تصور ،صیاد حسین گردیزی ریسرچ آفیسر ،خواجہ مقصود قادر ایڈمنسٹریٹر آفیسر ،خواجہ عمران الحق معان ناظم اطلاعات اور تیمور ممتاز سٹاف آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان حافظ ڈاکٹر اکرام الحق یسین،ڈی جی ریسرچ ڈاکٹر انعام اللہ ،چیف ریسرچ آفیسر ڈاکٹر غلام دستگیر ،سینئر ٹرانسلیشن آفیسر مراد علی شاہ ،سینئر ریسرچ آفیسر غلام مجید ،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ظہیر الدین بابر اور ریسرچ آفیسر ڈاکٹر اشفاق بھی موجود تھے، ۔چیف جسٹس آزادجموں و کشمیر ،چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ قرآن مجید ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیات مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، ہماری بقاء اسی میں ہے کہ ہم اپنے دین کی طرف لوٹ جائیں ،ہمیں اس بات پر غور کرنا ہے کہ مسلم ممالک ایک بڑی تعداد کے باوجود دنیا میں اہمیت کے حامل کیوں نہیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھی پاکستان و امت کی رہنمائی کرنی چاہیے ،غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل اور بھارت جو ظلم و ستم کر رہے ہیں اسکے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق ملنا چاہیے ،کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل خود کو پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا اور 19 جولائی 1947 کو سرینگر میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ کہ علماء کرام کو جمعہ اور عید کے خطبات میں اتحاد و اتفاق پر زور دینا چاہیے اور بین المذاھب اور بین المسالک ہم آہنگی کیلیے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان اور اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں و کشمیر کا آپس میں لیزان بہت ضروری ہے ،تمام مسالک ایک گلدستے کی مانند ہیں ہماری منزل ایک ہے ،فروعی اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ،اللہ پاک کی محبت اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی محبت ہمارے لئے آگے بڑھنے کا راستہ ہے ،محرم کا آغاز ہو چکا ہے ہم نواسہ رسول اور ان کے اہل بیت کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ لوگوں نے اپنی جدوجہد کے ذریعے حاصل کیا ،اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں و کشمیر کا قیام 1978 میں آرڈیننس کے ذریعے عمل میں لایا گیا ،1997 میں اسے ایکٹ کے ذریعے نافذ کیا گیا ،تیرہویں ترمیم میں اسے ادارے کی حیثیت حاصل ہے ،آزادجموں وکشمیر میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اسکے چیئرمین ہیں جسکے دس ممبران ہیں ۔آزادکشمیر میں یہ قوانین کو قراآن و سنت کے مطابق ڈھالنے کیلیے سفارشات مرتب کرتی ہے ۔انہوں نے پرتپاک استقبال پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے چیف جسٹس آزادجموں و کشمیر سپریم کورٹ ،چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں و کشمیر کا خیرمقدم کرتے ہوے کہا کہ ان کے دورے سے دونوں اداروں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور تحقیق کے شعبے کو فروغ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان ریسرچ کے شعبوں میں رابطہ کاری سے کئی معاملات حل ہونگے ،کونسل تمام صوبوں اور مرکز میں موجود ہے جس کا کام پارلیمنٹ ،صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ سے موصول ہونے والے سوالات کے ساتھ ساتھ صدر پاکستان ،وزیراعظم پاکستان ،وزراء اعلی ،گورنرز اور چیئرمین سینٹ کی جانب سے موصول سوالات کا جواب دینے اور آئین و قانون کو قرآن و سنت کے مطابق بنانے کیلیے سفارشات مرتب کرنا،و تجاویز دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کونسل دو طرح سے کام کر رہی ہے ریاست کیلیے یہ مفتی کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ دوسرا کام اجتہادی ہے ،اس کے ساتھ ساتھ کونسل معاشرے میں بہتری لانے کیلیے بھی کام کرتی ہے ،کونسل چیئرمین کے تحت کام کرتی ہے جس کے بیس ممبران ہیں ،کسی بھی فیصلے کیلیے ایک وقت میں آٹھ ممبران کا ہونا ضروری ہے ،کونسل کے مختلف شعبوں میں ریسرچ ،ٹرانسلیشن ،لاء ،ایڈمن اور آئی ٹی شامل ہے اس موقع پر ممبران اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں وکشمیر مفتی کفایت حسین نقوی اور مولانا سعید یوسف خان نے اظہار خیال کرتے ہوے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں وکشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان ادارے کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کی سربراہی میں ادارہ اپنے محدود وسائل کے باوجود اہم کام کر رہا ہے انشاءاللہ آنے والے دنوں میں دونوں اداروں کے درمیان لیزان کو مضبوط بنایا جائے گا ۔ملاقات کے اختتام پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے آزادجموں و کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ،چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں وکشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان کو سونئیر اور تحائف اور کونسل کا رسالہ اجتہاد دئیے ۔انہوں نے کونسل کے دونوں ممبران مفتی سید کفایت حسین نقوی اور مالان سعید یوسف خان کو بھی کونسل کا رسالہ اجتہاد دیا ۔آزادجموں و کشمیر کے چیف جسٹس ،چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو سوونئیر اور تحائف دئیے ۔انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کو آزادکشمیر کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی ۔اس سے پہلے جب چیف جسٹس سپریم کورٹ ،چییرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے دفتر پہنچے تو چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اعلی حکام کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا
حکومت آزادکشمیر اور جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا
حکومت آزادکشمیر اور جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی مذاکراتی کمیٹی اور جموں